📢 سائبر محفوظ پاکستان مہینے میں خوش آمدید!تفصیل →
PISA Pakistanپیسا پاکستانکمیونٹی سرٹ — حکومت پاکستان سے نوٹیفائیڈ

← 📱 کلک سے پہلے سوچو — نوجوان ایڈیشن

2. اسکیم کی معاشیات: گیو وے، فالوورز اور 'سستے' سودے

⏱ 7 min

مفت پیسے لگیں تو یاد رکھو: پروڈکٹ تم ہو

آئی فون گیو وے: "آپ جیت گئے! 2,000 ڈیلیوری دیں۔" کوئی آئی فون نہیں۔ 400 لوگوں نے 2,000 دیے = ایک جعلی پوسٹ سے 8 لاکھ۔ خریدے فالوورز/پیجز: "10 ہزار فالوورز 1,500 میں" — بوٹس ہیں۔ انسٹاگرام پکڑ کر اکاؤنٹ شیڈو بین کرتا ہے۔ تم نے پیسے دے کر اپنی ریچ تباہ کی۔

'سستے' گیمنگ ٹاپ اپ: واٹس ایپ پر آدھے دام یو سی/ڈائمنڈ والے پیسے لے کر غائب — یا "ڈیلیور" کے لیے لاگ اِن لے کر اکاؤنٹ خالی۔

تصدیقی حساب: کسی بھی آن لائن خریداری سے پہلے 2 منٹ:

  1. پروڈکٹ فوٹو کا گوگل لینز ریورس سرچ (الی ایکسپریس/ڈیپاپ سے چوری؟)
  2. اکاؤنٹ بننے کی تاریخ ("اباؤٹ دس اکاؤنٹ")
  3. "<شاپ کا نام> scam" فیس بک پر سرچ — وائس آف کسٹمر پی کے گروپس
  4. کمنٹس بند = فوری نہ

اصول: بہت سستا + بہت جلدی + پیشگی ادائیگی = اسکیم۔ ہر بار۔

← پچھلااگلا →